میٹرو ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر ایک شخص کی خودکشی

   

نوئیڈا (یو پی ) ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 22 سالہ خانگی ادارے کے سیکوریٹی گارڈ نے منگل کے دن ایک میٹرو اسٹیشن کے قریب چلتی ہوئی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس اسٹیشن 3 کی ا یک ٹیم نے بتایا کہ سنچیت کمار خانگی چوکیدار کی خدمات انجام دیا کرتا تھا اور نوئیڈآ کا رہنے والا تھا ۔ پولیس اسٹیشن ۔3 نے مقام واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس واقعہ کے بعد تھوڑی دیر کے لئے بلیو لائین کی خدمات میں خلل پیدا ہوگیا۔