میٹر مونی سائیڈ پر عوام کودھوکہ دینے والا نیپالی شہریوں کی دہلی میں گرفتاری

,

   

نئی دہلی۔دو نیپالی شہری بشمول ایک خاتون کو میٹری مونی ویب سائیڈ کے ذریعہ ایک عورت کو جھانسہ دینے کے معاملے میں گرفتار کرلیاگیاہے‘ دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے منگل کے روز اس بات کی جانکاری دی ہے۔

اؤٹر ڈپٹی کمشنر آف پولیس سمیر شرما نے کہاکہ مذکورہ ملزمین کی شناخت رینوکا گوسائن عرف منجو اور اموس گورنگ عرف یادب گرونگ کے طورپر ہوئی ہے۔پولیس کو ایک خاتون کی جانب سے اس بات کی شکایت موصول ہوئی کہ وہ ایک بیوہ ہے اور اس نے جیون ساتھی ڈاٹ کام نامی میٹرمونی ویب سائیڈ پرایک پروفائیل تشکیل دی جہاں پر اس کے رابطے میں نریش انڈرویس نامی ایک فرد آیا جو ہندوستان کے باہر رہتا ہے۔

دونوں کے درمیا ن میں بات چیت شروع ہوئی اور بعدازاں دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مذکورہ ڈی سی پی نے کہاکہ ”انڈرویس نے کہاکہ وہ اس سے شادی کرنے کے لئے ہندوستان آرہا ہے۔

بعدازاں اس نے کہاکہ ممبئی کسٹمز نے اسکوروک لیاہے کیونکہ وہ اس کے لئے مہنگے تحائف لے کر آرہاتھا“۔ مذکورہ ملزم نے متاثرہ سے کہاکہ اس کے سامان او رنقدی نکالنے کے لئے اس کو 35,000ہیں اور 185000روپئے کی بالترتیب رقم مذکورہ عورت سے اس نے مانگ کی تھی۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”مجموعی طور پر مذکورہ ملزم نے شکایت کردہ کو34,88,410روپئے جملہ کا دھوکہ دیاہے“۔

اسی کے ساتھ پولیس نے ائی پی سی کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور پھر تحقیقات شروع کردی تھی۔ تحقیقات کے دوران میٹرمونی پروفائل پر ملزم کی تفصیلات اوراس کے کال ریکارڈس کی جانچ پڑتال کی جانے لگی۔

پولیس کو پتہ چلاکہ پیسے ایس بی ائی بینک سکیٹر12دوارکا برانچ دہلی میں گورانگ کے نام پر منتقل کئے گئے تھے۔ اے ٹی ایم کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور بینک سے رقم نکالنے کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں اس فرد کی تصویر حاصل ہوگئی جو رقم نکال رہا ہے۔

ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ ”دوارکا کے وشواس پارک میں پولیس کی ٹیم نے پھر دھاوا کیا اور گورانگ کو پکڑ لیا جس نے کہا کہ اس نے رقم گوسیان کودی ہے جو دوارکا کے رام پال چوک میں رہتی ہے۔ اس کی جانکاری پر اس عورت کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے“۔

تفتیش کے دوران گوسیان نے بتایاکہ چھ سال قبل وہ دہلی ائی تھی۔ سال2019میں اس نے نواڈا کے اتم نگر میں ٹورس اینڈ ٹروایلس نام کی ایک کمپنی میں کام کرنا شروع کیاتھا‘ جہاں پر اس کی ملاقات ایک نائجریائی شہری جان سے ہوئی جس نے اس کو سائبر دھوکہ دھڑی کے متعلق بتایاتھا۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”لہذا گوسیان اوراس کے دوست گورانگ جووہ بھی ایک نیپالی ہے نے میٹرو مونی سائیڈس کااستعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ان لائن دھوکہ دینے کی سازش کی تھی“