حیدرآباد۔/20 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں قبائیلی طبقات کی اہم ترین میڈارم جاترا کیلئے کبھی بیل بنڈیوں کے ذریعہ سفر کیا جاتا تھا لیکن آج یاتریوں کیلئے ہیلی کاپٹر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ 21 تا 25 مئی ہنمکنڈہ سے میڈارم جاترا کے یاتریوں کیلئے ہیلی کاپٹر سرویس دستیاب رہے گی۔ ہیلی کاپٹر سے روانہ ہونے والے یاتریوں کیلئے خصوصی درشن کا اہتمام رہے گا۔ درشن کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ واپسی ہوگی۔ سفر کے دوران اطراف کے علاقوں کا فضائی مشاہدہ کرایا جائے گا۔ ہنمکنڈہ سے میڈارم سفر اور وی آئی پی درشن کیلئے فی کس 28999 روپئے چارج کئے جائیں گے اور ایک ٹرپ میں 6 مسافرین رہیں گے۔ جاترا کے علاوہ اطراف کے علاقوں کے فضائی مشاہدہ کیلئے فی کس 4,800 روپئے چارج کئے جائیں گے۔ ہیلی کاپٹر ٹکٹ اور دیگر تفصیلات کیلئے فون 7483433752 یا 0400399999 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔1