میڈیکل رجسٹریشن فیس میں بے تحاشہ اضافہ

   

نظر ثانی شدہ فیس پر یکم جولائی سے عمل آوری کا آغاز ہوگیا
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میڈیکل کونسل نے میڈیکل رجسٹریشن فیس میں بڑے پیمانے پر اضافہ کردیا ہے ۔ طبی تعلیم مکمل کرنے والے میڈیکل کونسل میں رجسٹریشن کرنے کے بعد بحیثیت ڈاکٹر کام کرنے کے اہل ہوتے ہیں ۔ اس طرح کے مختلف رجسٹریشن فیسوں میں نظر ثانی کی گئی ہے ۔ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ نظر ثانی شدہ فیس پر یکم جولائی سے عمل آوری کا آغاز کیا گیا ہے ۔ 65 سال ممل کرنے والوں کو رینول کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ پہلے رجسٹریشن فیس 500 روپئے تھی ۔ حکومت اب اس میں 18 فیصد جی ایس ٹی شامل کررہی ہے ۔ پروویژنل رجسٹریشن فیس ابھی تک 1000 روپئے تھی اس میں اضافہ کرتے ہوئے 2000 روپئے کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے ممالک میں تعلیم حاصل کر کے پہونچنے والوں کے لیے پروویژنل فیس پہلے 1000 روپئے تھی اب اس کو بڑھاکر 5000 روپئے کردیا گیا ہے ۔ ڈوپلیکیٹ پرویژنل فیس کو 1000 روپئے سے بڑھا کر 2000 روپئے کردیا گیا ہے ۔ فائنل رجسٹریشن فیس کو 3000 سے بڑھاکر 4000 روپئے کردیا گیا ہے ۔ دوسرے ممالک میں تعلیم حاصل کر کے لوٹنے والوں کی فائنل رجسٹریشن فیس کو 3000 سے بڑھا کر 10 ہزار روپئے کردیا گیا ۔ ڈوپلیکٹ رجسٹریشن فیس کو 3 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار روپئے کردیا گیا ہے ۔۔ن