کولکاتہ۔12؍اکتوبر( ایجنسیز)مغربی بنگال کے درگا پور میں ایم بی بی ایس طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے لیکن دو اب بھی فرار ہیں۔ خبروں کے مطابق پولیس نے ان ملزمین کے موبائل نیٹ ورک کو ٹریک کرکے گرفتار کیا۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف واقع جنگل میں رات بھر سرچ آپریشن کیا اور موبائل نیٹ ورک کو ٹریک کرکے تین ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی حالانکہ دو ملزمین فرار ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق آسنسول۔ درگا پور پولیس کمشنریٹ کے نیو ٹاون شپ پولیس اسٹیشن نے متاثرہ کے خاندان کی شکایت کی بنیاد پر اجتماعی عصمت ریزی کا معاملہ درج کیا ہے۔