میکا گاندھی، آر ٹی او نارائن پیٹ مقرر

   

نارائن پیٹ۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی جی میکا گاندھی نے آر ٹی او نارائن پیٹ کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس سے قبل وہ وقار آباد موٹر وہیکل انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ویرا سوامی، آر ٹی او نارائن پیٹ کے اڈیشنل چارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ تاہم شریمتی میکا گاندھی نے آج بحیثیت آر ٹی او نارائن پیٹ مکمل اختیارات کے ساتھ جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر نئی آر ٹی او نے اپنے دفتر کے عملہ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر آر ٹی او آفس کے اے ودیا ساگر و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔