میکسیکو نے افتتاحی میچ میںافریقہ کو2-0 سے شکست دی

   

میکسیکو سٹی، 12 جون (یو این آئی) میکسیکو نے ایسٹادیو ایزٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ 2026کے افتتاحی مقابلے میں جنوبی افریقہ پر 2-0سے شاندار جیت درج کی۔ میچ کا اختتام تین ریڈ کارڈ اور بہت ہنگامے کے ساتھ ہوا، جس میں میکسیکو نے دوسرے ہاف میں کچھ بکھرے ہوئے کھیل کے باوجود اپنی برتری ثابت کی۔ نصف وقت تک میکسیکو1-0 سے آگے تھا۔ جولین کوئنز نے نویں منٹ میں گول کیا۔ انہوں نے یایا سیتھولے کی ایک بڑی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رونوین ولیمزکے پیروں کے بیچ سے گیند کوگول میں پہنچا دیا۔ میکسیکو نے ابتدائی مرحلے میں دبدبہ بنائے رکھا اور راؤل جیمینیز اورکوئنز کے ذریعہ کئی مواقع بنائے ، جبکہ جنوبی افریقہ کی طرف سے حملے کے نام پر صرف فوسٹرکا ایک کمزور ہیڈر دیکھنے کو ملا۔ دوسرا نصف بھی اسی طرح شروع ہوا، لیکن جلد ہی کھیل میں افرا تفری مچ گئی۔ سیتھولے کو 49 ویں منٹ میں گول کرنے کا ایک صاف موقع روکنے کے سبب ریڈکارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیاگیا، جس سے جنوبی افریقہ کے پاس صرف دس کھلاڑی رہ گئے ۔ حالانکہ، میکسیکو شروع میں اس کا پورا فائدہ نہیں اٹھا سکا؛ مسلسل دباؤ کے باوجود کچھ وقت تک ولیمزکو کوئی خاص بچاؤ نہیں کرنا پڑا۔آخرکار 67 ویں منٹ میں دوسراگول ہوا۔ کوئنز، ریئس اور جیمینیز کے درمیان بنے ایک شاندار موو کے بعد، وولوز کے اسٹرائیکر نے ولیمزکو چھکاتے ہوئے گول کیا۔ یہ ان کا پہلا ورلڈکپ گول تھا، جس سے میکسیکو کی برتری دگنی ہوگئی اور میچ کا نتیجہ تقریباً طے ہوگیا۔