میں اکثر باتھ روم میں چھپ کررویا کرتا تھا :فرح

   

لندن ۔ برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح کی جانب سے اپنی زندگی اور بچپن کی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ محمد فرح نے آپ بیتی سناتے ہوئے کہا ہے کہ صومالیہ میں خانہ جنگی کے دوران میرے والد ہلاک ہوگئے تھے، میں بچپن میں جبری مشقت کے لیے غیر قانونی طور پر صومالیہ سے برطانیہ لایا گیا تھا۔ محمد فرح کے مطابق اْن کا نام محمد فرح نہیں بلکہ حسین عابدی کہن ہے اورجعلی دستاویزات میں محمد فرح کا نام دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے برطانیہ میں بطورگھریلو ملازم کام کیا اور جس خاتون کے گھر کام کرتا تھا ان کا سلوک میرے ساتھ اچھا نہیں تھا، میں اکثر باتھ روم میں چھپ کر رویا کرتا تھا۔ محمد فرح نے مزید کہا ہے کہ اسکول میں اسپورٹس ٹیچر نے ان کی صلاحیت دیکھی اور ان کی مدد کی، وہ خوش قسمتی سے دوڑ جانتے تھے۔برطانوی ایتھلیٹ یہ بھی کہا ہے کہ مجھ جیسے سینکڑوں افراد آج بھی مشکلات میں ہیں۔