میں قرآن اور انجیل پڑھ رہا ہوں : چیف منسٹر گوا

,

   

2966ایکر اراضی صرف 38 لاکھ میں خریدی کے جھگڑے میں بھی اُلجھ گئے ہیں

٭ پاناجی : چیف منسٹر گوا پرمود سوانت نے کہاکہ وہ فی الحال قرآن مجید کا ہندی ترجمہ پڑھ رہے ہیں کیوں کہ اُنھیں اِس کا ’’تجسس‘‘ ہے۔ مَیں جاننا چاہتا ہوں کہ قرآن میں کیا ہے۔ میں پورے تجسس کے ساتھ اِس کا مطالعہ کررہا ہوں۔ مجھ سے کہا گیا ہے کہ نادر بھٹ کا ایک نسخہ اِس کا ہندی ترجمہ ہے اِس لئے میں اِس کے مطالعہ کی کوشش کررہا ہوں۔ ساونت نے عید میلادالنبیؐ تقاریب کے دوران جو اُن کے اسمبلی حلقہ سینکویلن میں اتوار کے دن منعقد کی گئی تھیں، کہاکہ مقدس کتاب نے اُنھیں کئی سبق دیئے ہیں جن کو وہ دوہرانا چاہتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ کتاب مذہب کو اعلیٰ ترین مقام دیتی ہے لیکن کہتی ہے کہ دیگر مذاہب کا بھی احترام کیا جانا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ میں انجیل بھی پڑھنے کی کوشش کررہا ہوں۔ نہ تو قرآن یا انجیل یا بھگوت گیتا کہتی ہے کہ کسی کو بدنام کیا جائے۔ ساونت نے کہاکہ گوا کے اطراف و اکناف کے اراضی کے ریکارڈس سے پتہ چلتا ہے کہ چیف منسٹر گوا پرمود ساونت نے 2966 ایکر اراضی صرف 38 لاکھ میں خریدی ہے۔ واہ ! اوسط طبقہ دن اور رات محنت کرتا ہے لیکن 200 مربع فیٹ اراضی خرید نہیں سکتا۔ ایک چیف منسٹر کروڑوں مربع فیٹ اراضی صرف 38 لاکھ روپئے میں خریدتا ہے۔