میں نودیپ سائنی کیخلاف نہیں ہوں : بشن سنگھ بیدی

   

نئی دہلی۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتان گوتم گمبھیر اور لیجنڈکرکٹر بشن سنگھ بیدی کے آپسی اختلافات کا سلسلہ دہلی کرکٹ اور ورلڈ کپ کے ضمن میں چلا آرہا ہے۔ گوتم گمبھیر نے بشن سنگھ بیدی پر نودیپ سائنی کے بین الاقوامی کرکٹ میں داخلہ پر سخت تنقید کی ہے۔ اس کے جواب میں بشن سنگھ بیدی نے کہا کہ انہوں نے نودیپ کے خلاف کچھ بھی نہیں کہا، لیکن اس سے قبل بیدی نے اس پیسر کے انتخاب کے خلاف DDCA پریسیڈنٹ اسنہا بنسل کو خط تحریر کیا لیکن گمبھیر کا نام لئے بغیر بیدی نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ میں نے کبھی بھی نودیپ سائنی کے خلاف منفی ریمارکس نہیں کئے اور اگر کوئی اس طرح کہتا بھی ہے تو اس کو کہہ لینے دیں۔ گوتم گمبھیر نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا تھا کہ نوودیپ سائنی قابل مبارکباد ہیں کہ اپنی شروعات ہندوستانی ٹیم میں کرچکے ہیں۔ بیدی نے کہا کہ دہلی ٹیم میں نودیپ کے انتخاب پر انہوں نے کبھی بھی اعتراض نہیں کیا اور کہا کہ گمبھیر بحیثیت ایم پی انتخاب کے بعد اس طرح کے بیانات میں مزید رکیک جملوں کا استعمال کررہے ہیں۔
پولینڈ اوپن میں ونیش پھوگٹ کی کامیابی
نئی دہلی۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی اسٹار ریسلر وینش پھوگٹ نے ولدسا میں پولینڈ کشتیوں کے ٹورنمنٹ میں خواتین کے 53 کیلوگرام کے مقابلوں میں مسلسل تیسری بار بھی طلائی تمغہ حاصل کیا۔ 24 سالہ ونیش پھوگٹ مقامی ریسلر پرچھائی رہیں۔ انہوں نے اس سے قبل سویڈن کی صوفیہ سیٹ سن کو ہرا دیا تھا۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ویرین روزینیا نے بھی ونیش کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ ویرین ،اولمپک گولڈ کولیسٹ ادارے کے بھی سی ای او ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر اسپین اور ترکی کے بعد ان کی تیسری کامیابی پر بڑی گرمجوشی کے ساتھ مبارکباد دی۔