لندن : برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’’اسپیئر‘‘میں انکشاف کیا ہیکہ اس نے اور اس کے بھائی نے اپنے والد کنگ چارلس سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی دوسری بیوی کمیلا سے شادی نہ کریں، ہیری نے کہا میں نے نو عمری میں کوکین استعمال کی تھی۔ہیری نے کمیلا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا حوالہ دیا اور کہا کہ میں نے اور ولیم نے کمیلا کو قبول کرلیا لیکن اپنے والد سے اس سے شادی نہ کرنے کو کہا تھا۔ ہماری اس درخواست کو مسترد کر دیا گیا اور والد نے کمیلا سے شادی کرلی تھی۔شہزادہ ہیری کی کتاب جس کا عنوان ’’اسپیئر‘‘ ہے ایک اقتباس آیا ہے جو اکثر برطانوی اشرافیہ کے حلقوں میں وارث کی ضرورت کے بارے میں نقل کیا جاتا ہے، اس اضافی وارث کو ریزرو بھی کہا جاتا ہے۔ ہیری کا کہنا ہیکہ چارلس نے مبینہ طور پر ڈائنا سے اس کی پیدائش کے دن کہا تھا، “حیرت انگیز! اب آپ نے مجھے ایک اور ریزرو وارث بھی دیدیا، میں نے اپنا کام کر دیا۔