میں ٹک ٹاک یا اداکاری نہیں ترک کروں گی: سونالی پھوگٹ

   

آدم پور۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹی وی کی اداکارہ اور ٹک ٹاک کی اسٹار سونالی پھوگٹ جو ہریانہ اسمبلی کے انتخابات میں آدم پور کے حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹک ٹاک یا ادکاری کو ایم ایل اے بن جانے کے بعد ترک نہیں کریں گی۔ ٹک ٹاک پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد 2 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ بی جے پی سے میرا تعلق 12 سال سے ہے لیکن میں 20 سال سے اداکاری کے میدان میں ہوں۔