میہول چوکسی کی جلد سے جلد جلاوطنی کے ڈومنیکا کے ساتھ بات چیت میں ہندوستان مصروف

,

   

نئی دہلی۔وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ بھگوڑے کاروباری میہول چوکسی پر لگائے گئے الزامات اور اس کے اب بھی ہندوستانی شہری ہونے سے متعلق حقائق کی طرف ڈومنیکا انتظامیہ کی توجہہ مبذول کروائی گئی ہے اوراشارہ دیاکہ یہ کوششیں اس لئے کی گئی ہے کہ اس کی جلد سے جلد جلاوطنی ہو اور ملک میں قانون کے روبرو اس کوپیش کیاجاسکے۔

ہفتہ واری میڈیاکو پیش کی جانے والے تفصیلات میں ایم ای اے کے ترجمان اریندھام باگچی نے کہاکہ ”قانونی چارہ جوئی زیردوراں ہیں۔

حکومت ہند سرگرمی کے ساتھ میہول چوکسی کی جلد از جلد حوالگی کی مانگ کے ساتھ ڈومنیکا حکومت سے بات چیت میں مصروف ہے تاکہ ملک کے قانون کے سامنے اس کو پیش کیاجاسکے“۔

چوکسی کی حوالگی کے متعلق پوچھے گئے سوالات کا وہ جواب دے رہے تھے۔

ترجمان ایم ای اے نے کہاکہ”میہول چوکسی پر ہندوستان میں عائد الزامات اور اس کی ہندوستانی شہریت سے متعلق حقائق ڈومنیکا انتظامیہ کی توجہہ کے لئے پیش کردئے گئے ہیں“۔

چوکسی 23مئی کے روز انٹیگا سے لاپتہ ہوگیا اور ڈومنیکا میں پکڑا گیاتھا۔ امکانی طور پر ہندوستان کو حوالگی سے بچنے کے لئے مبینہ طور پر انٹیگا او رباربوڈا سے فراری کے بعد ڈومنیکا غیرقانونی طریقے داخل ہونے کے الزامات چوکسی پر عائد کئے گئے ہیں۔

ہندوستانی انتظامیہ نے ڈومنیکا ہائی کورٹ میں چوکسی کے ہندوستانی شہری ہونے پر مشتمل ایک حلف نامہ داخل کیاہے او راس میں دعوی کیاہے کہ شہریت قانون 1955کے تحت وہ اپنے شہریت کو چھوڑنے کا غلط دعوی پیش کررہا ہے۔

مذکورہ 62سالہ مفرور پنجاب نیشنل بینک میں 13500کروڑ کے اسکام میں مطلوب ہے۔