حیدرآباد 11 اپریل ( یو این آئی ) حکومت تلنگانہ نے تین لاکھ کیلو میٹر سے زائد چلنے والی ایمبولنس گاڑیوں کو نئی ایمبولنس گاڑیوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج جیوتی راو بھولے کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت 200 نئی ایمبولنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے پہلے ہی 200 نئی ایمبولنس گاڑیوں کی حریداری کا آرڈر دیدیا ہے اور آئندہ 45 میں یہ نئی گاڑیاں محکمہ صحت کو دستیاب ہو جائیں گی ۔