نئی حکومت کی تشکیل کیلئے عنقریب معاہدہ: نتن یاہو

   

تل ابیب : اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ مذہبی اور انتہائی دائیں بازو کے شراکت داروں کے ساتھ ہفتوں کے غیر متوقع طور پر سخت مذاکرات کے بعد نئی حکومت بنانے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔صدر اسحاق ہرزوگ کی آدھی رات کی ڈیڈ لائن سے چند منٹ پہلے نتن یاہو نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’میں (حکومت بنانے میں) کامیاب ہوگیا۔ ہرزوگ کے ترجمان نے نیتن یاہو کا اعلان موصول ہونے کی تصدیق کی۔