نئی نام کے ساتھ فیس بک کو ری برانڈ کرنے کا فیس بک کا منصوبہ۔ رپورٹ

,

   

سین فرانسیسکو۔سوشیل میڈیا کی بڑی کمپنی فیس بک کہا جارہا ہے کہ کمپنی کو ری برانڈ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جو ایک نئے نام کے ساتھ میٹاورسی پر توجہہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

دی ورگی کی رپورٹ ہیں کہ اس معاملے پر راست جانکاری رکھنے والے ذرائع کے بموجب سی ای او مارک زوکر برگ توقع کی جارہی ہے کہ 28اکٹوبر کے روز کمپنی کے کنکٹ کانفرنس میں اس بات کا اعلان کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ری برانڈ ممکن ہے کہ فیس بک ایپ کے پوزیشن کو ایک ذیلی کمپنی کے تحت کئی مصنوعات کی دیکھ بھال جیسے انسٹاگرام‘ واٹس ایپ‘ اوکولیوس اور بہت سارے کی نگرانی کرے گا۔

پچھلے ماہ فیس بک نے اپنے اپنے منصوبے کو میٹا ورسیس کے باہر تیار کرنے کا اعلان کیاتھا جو ایک اصطلاح ہے جس کے ذریعہ عصری دنیا میں ورچول‘ انٹریکٹیو مخلوعات کو بیان کرتا ہے۔ کمپنی کے بموجب اگلے کمپیوٹنگ پلیٹ فارم نئے تخلیقی‘سماجی اور معاشی مواقعوں کوکھولے گا۔

فیس بک کے عالمی امور کے نائب صدر نیک کلیگ نے کہاکہ ”ہم 10,000نئے اعلی ہنرمند ملازمتیں تشکیل دینے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہیں جو یوروپی یونین (ای یو) کے ساتھ اگلے پانچ سالوں سے زائد ہوگا“۔