نئی نسل میں سیرت النبی ؐ کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش

   


جگتیال میں تقسیم انعامات تقریب، چیرپرسن بلدیہ بی شراونی اور دیگر کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم

جگتیال ۔ 23 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سٹی جمعیت علماء جگتیال کی جانب سے 23 اکٹوبر بروز اتوار صبح 30:10 بجے جلسہ بعنوان سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات صوبی گارڈن جگتیال میں انعقاد عمل میں لایاگیا جسکی صدارت مولانا سید مظہر القاسمی، نقشبندی مدظلہ صدر جمعیت علماء جگتیال نے کی ۔ مہمان خصوصی مفتی محمد ، یونس القاسمی ، صدر جمعیت علماء کریم نگر، مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدر جمعیت علماء کریم نگر کے علاوہ دیگر علمائے دین اور سماجی و سیاسی قایدین بلدیہ چیر پرسن بوگا شرا ونی پراوین بلدیہ کونسل رکن عاملہ انیس فاطمہ ادارہ ادب صدر جگتیال امین الدین زرعی مارکٹ کمیٹی وائس چیرمین محمد آصف کے دیگر طلبا و طالبات نے شرکت کی اس موقع پر مولانا یونس القاسمی نے مخاطب کرتے ہویے آپؐ کی تعلیمات سیرت کو عام کرنے اور اس پرعمل کرنے زور دیا آپؐ ساری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین بن کر آیے مفتی غیاث الدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت کویز میں 300 کے قریب طلبا و طالبات کی شرکت اور سیرت النبی ؐ کے تعلق سے مطالعہ کرنا خوش آیند بات ہے سٹی جمعیت العلما کی جانب سے سیرت کویز کا انعقاد اور کامیاب طلبا میں انعامات کی تقسیم کا مقصد نئی نسل میں سیرت النبی ؐ کی تعلیمات کو عام کرنا اور واقف کروانا ہے ۔ تین زمروں میں تین تین انعامات کے لیے منتخب کیا گیا ۔ بعض ایسے گھرانوں کی طالبات ایک ہی گھر سے مرزا قاسم بیگ کی تین لڑکیاں ڈگری اور انٹر اور ہائی اسکول سطح تین انعامات حاصل کیے اور وراڈ کونسلر فردوس زوجہ ندیم کے دو لڑکیاں اسکولی سطح پر دو انعامات حاصل کیے جو قابل تعریف ہے طلبا کے بہ نسبت طالبات نے شاندار مظاہرہ پیش کیے تمام کو مہمانان خصوصی کے ہاتھوں بہترین انعامات سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر جلسہ کی کارروائی جنرل سیکریٹری حافظ شمش الدین تبریز نے چلائی صدر سٹی جمعت العلما جگتیال حافظ خواجہ عقیل الدین جواین سیکرٹری حافظ سید ابرار شریف مفتی عاطف مولانا ماجد ندوی حافظ فاروق کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ دریں اثناء سٹی جمعیت علما جگتیال کی جانب سے جلسہ سیرت النبی ؐ کے موقع پر جگتیال کے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیہ سے وابستہ مسلم صحافیوں کی شال پوشی اور میمنٹو کے زریعہ تہنیت پیش کی گئی، جس میں نمائندہ سیاست محمد عبدالمجاہد عادل کے علاوہ عرفان جعفر رشید 4 ٹی وی رپورٹر اور محمد صفی محمد ظہیر 10 ٹی وی رپورٹر محمد سلیمان پرابھا رپورٹر محمد افتخار علی منصف ٹی وی رپورٹر محمد غوث شمو اور حافظ ضیا الدین عقیل رپورٹر وغیرہ شامل ہیں۔