نئے انتخابی نشان پر ادتیہ ٹھاکرے نے کہاکہ ہم گھر ’مشعل“ لے کرجائیں گے

,

   

الیکشن کمیشن نے ادھو دھڑے کے لئے پارٹی کا نام شیو سینا(ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) دیاہے
ممبئی۔ سابق مہارشٹرا منسٹر ادتیہ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے ریاست کے ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن نے ان کے گروپ کو بالا صاحب اور انتخابی نشان ’مشعل“ دیاہے۔

میڈیاسے بات کرتے ہوئے ادتیہ ٹھاکرے نے کہاکہ شیو سینا میں نفاق کے بعد چیف منسٹر کے عہدے سے ہٹانے سے قبل ان کے والد کے کارناموں کو خوب سراہا ہے۔ ادتیہ ٹھاکرے نے کہاکہ ”نیانشان‘ نیانام شیو سینا(بالا صاحب ٹھاکرے)ادھوبالا صاحب ٹھاکرے کے لئے بہت ہی فخر کی بات ہے۔ انہوں نے بطور چیف منسٹر جو کام کیا ہے‘ مہارشٹرا میں ہزاروں کی جان بچائی ہے۔

ہم حقیقت پر مشتمل ایماندار حکومت رہے‘ جس نے عوام کے لئے کام کیاہے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہر کوئی جانتا ہے ہم نے کیسا کام کیاہے۔ اس میں ہندو ہردیا سمراٹ بالا صاحب کا بھی نام ہے۔

سب سے اہم مذکورہ ’مشعل“ وہ ہے جس کو ہم ہر کسی کے گھر پر فخر سے لے جائیں گے“۔ادھوٹھاکرے کے شیو سینا دھڑے نے پارٹی کے نئے نام او رنشان پر مشتمل پوسٹر کی بھی اجرائی بھی عمل میں لائی۔

اندھیری ایسٹ میں 3نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن آف انڈیانے ادھو کے دھڑے کو ”شیو سینا(بالا صاحب ٹھاکرے) نام دیاہے اور نشان مشعل جاری کیاہے۔

مذکورہ انتخابی پینل نے ”فری نشان کی فہرست میں شامل نہیں ہونے“ کی وجہہ سے’’ترشول‘ابھرتا سورج‘ اورگدا“کانام نہیں دیاہے۔ شنڈے دھڑے سے یہ بھی کہاگیاہے کہ جب تک یہ تنازعہ ختم نہیں ہوجاتا اور اس کے لئے کوئی حتمی فیصلہ نہیں آجاتا تھا موجود ہ ضمنی الیکشن کے لئے ٹھاکرے گروپ کو مشعل کانشان دیاگیا ہے لہذا شنڈے گروپ تین تازہ نشانات کے ساتھ 11اکٹوبر کے روز پیش ہوں۔

مذکورہ انتخابی پینل نے اس سے قبل مہارشٹرا کے سابق چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے اور ریاست کے چیف منسٹریکناتھ شنڈے کو مجوزہ 3نومبر کے اندھیری ایسٹ کے مجوزہ ضمنی الیکشن میں ”تیر او رکمان‘‘ کے استعمال سے روکتے ہوئے ’شیو سینا‘‘ کے لئے اس کو محفوظ کردیاہے