نئے برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی شامل

   

لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے جمعرات کو کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفے کے اعلان کے بعد کنزرویٹو پارٹی کے نئے قائد کا انتخاب آنے والے دنوں میں ہو گا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بورس جانسن تب تک وزیراعظم رہیں گے جب تک پارٹی ممبران نئے پارٹی قائد کا انتخاب نہیں کر لیتے۔درج ذیل سطور میں ان امیدواروں کا جائزہ لیں گے جو بورس جانسن کی جگہ کنزریٹو پارٹی کے قائد اور ملک کے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔52 سالہ ساجد جاوید نے منگل کو وزیر صحت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اعلان کیا تھا ’بس بہت ہو گیا‘ اور ’مسئلہ اوپر سے شروع ہوتا ہے۔‘