نئے ترمیم شدہ قانون کے تحت اظہر، داؤد اور سعید ’’ دہشت گرد افراد ‘‘

,

   

نئی دہلی ۔ 4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر، لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید ، ذکی الرحمن لکھوی اور روپوش ڈان داؤد ابراہیم کو حکومت نے ’’دہشت گرد افراد‘‘ قرار دے دیاہے ۔ یہ اقدام مودی حکومت نے انسداد غیرقانونی سرگرمی کے 1967ء کے ایکٹ میں ترمیم کے بعد کیا ہے ۔ ترمیم کے بعد یہ ایکٹ ان لوگوں کے سفر پر پابندی کا حامل بن جاتے ہیں جس میں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ۔