نئے لا کالجس کے قیام پرتین سال تک امتناع

   

حیدرآباد ۔ 30 اگست (سیاست نیوز) بار کونسل آف انڈیا نے ملک بھر میں قانونی تعلیم کورسیس کے معیار کو بہتر بنانے اہم فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ تین سال تک ملک میں نئے لا کالجس کے قیام پر پابندی لگادی اور احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔ تازہ احکام میں وضاحت کی گئی کہ نئے کالجس کو منظوری نہیں دی جائے گی۔ ساتھ ہی نئے سیکشنس اور کورسیس متعارف کرانے کی بھی اجازت نہیں رہے گی۔ بار کونسل نے کہا کہ تازہ احکامات ان درخواستوں پر لاگو نہیں ہوں گے جن کیلئے پہلے ہی داخل کی جاچکی ہیں اور وہ حتمی منظوری کے بغیر زیرالتواء ہیں ۔ ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ملک بھر میں 2 ہزار لا کالجس ہیں۔ ان میں نشستیں موجودہ ضروریات کیلئے کافی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ اب نئے کالجس اور اضافی نشستیں دستیاب ہونے کے امکانات نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے لا کالجس میں مینجمنٹ نشستوں کے ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ ہوجائے گا۔2