نئے پارلیمنٹ کا افتتاح۔ اپوزیشن کے احتجاج کے بیچ 3پارٹیوں نے دعوت نامہ قبول کیا

,

   

وزیراعظم نریندر مود ی کے بجائے صدر جمہوریہ ہند دروپڈا مارمو سے افتتاح کرانے کی مانگ کرتے ہوئے کانگریس کے بشمول 19سیاسی پارٹیوں نے 28

مئی کے روز منعقد ہونے والی نئے پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔
امروتی۔ تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے جمعرات کے روز کہاکہ وہ نئی دہلی میں 28مئی کے روز مقرر نئے پارلیمنٹ کے عمارت کی افتتاح میں شرکت کریں گے۔

افتتاحی تقریب کی جب صدرات وزیراعظم نریندر مودی کریں گے تو مذکورہ اپوزیشن پارٹی جس کے ممبرس آف پارلیمنٹ اتوار کے روز اپنی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ایک پارٹی کابیان جو پی ٹی ائی سے شیئر ہوا ہے‘ اس میں کہاگیاکہ”ٹی ڈی پی نئے پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح میں شریک ہوگی۔

ٹی ڈی پی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ شریک ہوں گے۔ چہارشنبہ کی رات اے پی چیف منسٹروائی ایس جگن موہن ریڈی کی وائی ایس آر سی اور نوین پٹنائک کی زیر قیادت بیجو جنتا دل(بی جے ڈی)نے تصدیق کی کہ ان پارٹی افتتاح میں شرکت کریگی۔

قبل ازیں وزیراعظم نریندر مود ی کے بجائے صدر جمہوریہ ہند دروپڈا مارمو سے افتتاح کرانے کی مانگ کرتے ہوئے کانگریس کے بشمول 19سیاسی پارٹیوں نے 28مئی کے روز منعقد ہونے والی نئے پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔