نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے جمعہ کو مہاشیو راتری کے مقدس تہوار پر قوم کو مبارکباد پیش کی ۔ دھنکڑ نے آج یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ شیو اور شکتی اتحاد برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے ۔ یہ دن روحانیت کے فروغ کے لیے بھی اہم ہے ۔نائب صدر نے کہا کہ مہاشیو راتری کے پرمسرت موقع پر ملک کے تمام شہریوں کو مبارکباد۔ بھگوان شیو ہر ایک کی زندگی میں امن، ہم آہنگی اور خوشی عطا کرے ۔