نائب صدر وینکیا نائیڈو کاآج دورہ، ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد۔/28 اگسٹ، ( این ایس ایس ) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو 29 اگسٹ کو حیدرآباد پہنچیں گے جس کے پیش نظر بعض مقامات اور راستوں پر ٹریفک کچھ دیر کیلئے روک دی جائے گی یا اس کا رُخ موڑ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر نائیڈو جمعرات کو دوپہر1:30 بجے بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے ہوٹل میری گولڈ گرین لینڈس روانہ ہوں گے جہاں منعقدہ پروگرام کے بعد وہ براہ پنجہ گٹہ فلائی اوور، جوبلی ہلز چیک پوسٹ اپنی قیامگاہ واقع جوبلی ہلز روانہ ہوں گے۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اس ضمن میں شہریوں سے خواہش کی ہے کہ متبادل راستوں کا استعمال کریں۔