نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ 6 جنوری کو ہماچل پردیش کے دورے پر ہوں گے اور کئی تقاریب میں شرکت کریں گے ۔نائب صدر سکریٹریٹ نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکھڑ ایک روزہ دورے کے دوران نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی -این آئی ٹی، ہمیر پور کا دورہ کریں گے ۔ وہ ’ترقی پذیر ہندوستان -2047 میں نوجوانوں کا کردار‘ کے موضوع پر طلبہ سے خطاب کریں گے ۔ وہ طلباء سے بھی بات چیت کریں گے ۔