نائیڈو کا بال گنگادھر تلک کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی ۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آزادی کے عظیم جنگجو لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کو ان کے یوم پیدائش پر ہفتہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ قوم بال گنگادھر تلک کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بال گنگادھر تلک کے مشہور قول ‘آزادی میرا پیدائشی حق ہے اور میں اسے حاصل کروں گا’ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، “میں عظیم قوم پرست، آزادی پسند اور سماجی مصلح لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔