ناجائز تعلقات پر 100 کوڑوں کی سزا

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سزاء ہر ملک کی الگ الگ ہوتی ہے قانون سازی کے موقع پر ملک کی روایت کو مد نظر رکھی جاتی ہے یا مجرموں میں تبدیلی کے لیے نافذ کی جاتی ہے ۔ انڈونیشیا مسلمانوں کی کثیر آبادی والا ملک ہے ۔ جہاں جوا ، جسم فروشی ، ناجائز تعلقات ، زنا ، شراب نوشی اور ہم جنسی پرستی وغیرہ پر امتناع ہے ۔ ان قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جاتی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ انڈونیشیا میں سزائیں سر عام دی جاتی ہے ۔ انڈونیشیا کے ایک علاقہ میں ناجائز تعلقات کا ایک واقعہ منظر عام پر آیا جہاں ایک جوڑا پام آئیل درخت کے نیچے مقامی عوام کو پکڑا گیا خاتون نے ناجائز تعلقات کا اعتراف کیا جب کہ اس کے عاشق نے اس کی تردید کی جس پر جج ایوان نذیر علوی نے خاتون کو 100 کوڑے اور اس کے عاشق کو 15 کوڑے برسر عام عام کی سزا سنائی جس پر عمل بھی کیا گیا ۔ جس خاتون نے گناہ کا اعتراف کیا ہے وہ غیر شادی شدہ ہے ۔۔ ن