نارائن پیٹ میں ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک کا قیام

   

نارائن پیٹ ۔ 11 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں مختلف اداروں اور سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے ایس آئی آر فارم کی خانہ پری و رہنمائی کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں ، نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 18 اور 19 میں جناب اظہرالدین اور سابق صدر ٹاؤن بی آر ایس جناب محمود انصاری نے مسلم اکثریتی محلہ حاجی خان پیٹ میں ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے ، جہاں صبح دس بجے تا شامْ 5 بجے وارڈ کی بی ایل او شریمتی رام لنگماں کی مدد سے عوام کو ایس آئی آر فارم پُر کرنے کے طریقہ کار کے لئے نہ صرف رہنمائی کی جارہی ہے بلکہ کم پڑھے لکھے افراد کو اُن کے ایس آئی آر فارم پُر کرکے آن لائن کیا جارہا ہے ، ان قائدین نے وارڈ 18 اور 19 کے تمام ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ اس ہیلپ ڈیسک سے فائدہ اُٹھائیں ۔