نارائن پیٹ میں شراب پی کر گاڑی چلانے پر تین افراد کو جرمانے

   

نارائن پیٹ ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل میں شراب نوشی کر کے گا ڑی چلاتے ہوئے تین افراد کو اوٹکور سب انسپکٹر مسٹر عبدالرشید نے اوٹکور کے قریب گرفتار کرلیا ، جنہیں آج نارائن پیٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے فاضل جج نے انہیں فی کس دو ہزار روپیہ اس طرح جملہ تین افراد کو 6000 روپیہ جرمانے عائد کئے گئے ، بعد ازاں ان کی رہائی عمل میں آئی۔

نارائن پیٹ میں آج اکسائز کے چار گاڑیوں کا ہراج
نارائن پیٹ ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ اکسائز کے پریس نوٹ کے بموجب 29 نومبر ٹھیک 11 بجے دن اکسائز آفس کے پاس 4 گاڑیوں کا ہراج عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس ہراج میں دلچسپی رکھنے والے حضرات شرکت کر کے ان گاڑیوں کی قیمت ادا کرتے ہوئے حاصل کرسکتے ہیں۔