نارائن پیٹ میں محکمہ پولیس کے مرحلہ وار ملازمتیں کو ویکسن کی فراہمی کا آغاز

   


ہر شہری کو بلاخوف ٹیکہ لینے حکومت کی ہدایت پر ضلع ایس پی ایم چیتنا
نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع میں محکمہ پولیس کے ملازمین کو فرنٹ لائین ملازمین کے طور پر مرحلہ وار کوویڈ انجکشن دینے کا آج سے آغاز عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی ڈاکٹر ایم چیتنا نے کہا کہ ہمارے ملک میں بغیر کسی نقصان کے کوویڈ ویکسن تیار کرنے میں عالمی طور پر پہلے نمبر پر ہے ۔ حکومت نے بغیر کسی خوف کے کوویڈ ویکسن پر شہری کو لینے کی ہدایت کی ہے اور فرنٹ لائین میں کام کرنے والوں کو سب سے پہلے یہ ویکسن دیا جائے گا ۔ چنانچہ محکمہ ہیلتھ اور محکمہ پولیس نے ویکسن دینے کے عمل کو اپنے اپنے محکمے میں آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ ویکسن تیار کرنے والے سائنسدانوں کی ستائش کرنا چاہئے کہ جنہوں نے ہمارے ملک کو کوویڈ ویکسن تیار کرنے والوں کی رہنمائی کرنے کا موقع عطا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلع بھر میں 167 پولیس افسران کو کوویڈ ویکسن دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویکسن دینے کے دوران ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اعلی عہدیداروں کو بھی متعین کیا گیا ہے ۔ انہوں نے تمام پولیس ملازمین کو بلاخوف خطر کرونا ویکسن لینے کیلئے آگے آئیں ۔