نارائن پیٹ میں 390 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل کی تعمیر کا سنگ بنیاد

   

آئندہ سال نرسنگ کالج ، ڈائیلاسیس یونٹ اور نئی سڑک کا افتتاح : ہریش راؤکا خطاب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے لیے مقابلہ یکطرفہ ہے ۔ کانگریس اور بی جے پی دوسرے مقام کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کررہی ہیں ۔ ضلع نارائن پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے ہریش راؤ نے 56 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 390 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل اور 1.25 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ٹی ڈائیگناسٹک کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس کے علاوہ تقریبا 6 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کردہ 5.5 کلو میٹر روڈ اور نئے قائم ہونے والے ڈائیلاسیس یونٹ کا وزیر سرینواس گوڑ کے ساتھ مل کر افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ضلع نارائن پیٹ میں 390 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انہیں بے حد خوشی ہورہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی وجہ سے یہ ممکن ہوپایا ہے ۔ مقامی عوام کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے آئندہ تعلیمی سال سے نارائن پیٹ میں نرسنگ کالج قائم کرنے کا وعدہ کیا ۔۔ ن