نارائن کھیڑ میں برسی تقریب کا انعقاد

   

نارائن کھیڑ ۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن کھیڑ میں سابق رکن اسمبلی آنجہانی شیوا راؤ شیٹکار کی 28 ویں برسی تقریب کا انعقاد ان کی سمادھی کے پاس عمل میں آیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام ایک تعزیتی جلسہ کا بھی انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ سے رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی سابق رکن پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکار نارائن کھیڑ منڈل کے کانگریس پارٹی صدر ایم اے وحید طاہر سابق کوآپشن ممبر، ایم اے رشید سابق منڈل منور کے صدر شنریا سوامی سنگرام مہاراج اور دیگر مہاراجوں اور دیگر مختلف کانگریس قائدین کارکنوں نے مخاطب کرتے ہوئے آنجہانی شیوا راؤ شیٹکار کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ان کے فرزندوں نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے آنجہانی شیواراؤ شیٹکار کے مجسمہ کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔