نازیوں کی معاونت ، 97 سالہ خاتون کو دو سال سزا

   

برلن: جرمنی کی مقامی عدالت نے جنگ عظیم دوم کے دوران حراستی کیمپ میں 11 ہزار جنگی قیدیوں کے قتل میں نازیوں کی معاونت کرنے کے جرم میں 97 سالہ خاتون کو دو سال کی سزا سنا دی۔میڈیاکے مطابق 97 سالہ خاتون ارمگارڈ فرکنر کو جنگ عظیم دوم کے دوران جنگی قیدیوں کے لیے قائم حراستی کیمپ میں ملازمت کے دوران 11 ہزار افراد کے قتل میں نازیوں کی معاونت کرنے کے جرم میں دو سال کی سزا سنائی گئی ہے، تاہم ان کا ٹرائل گزشتہ برس ہوا تھا۔خیال رہے کہ یہ قتل عام نازی جرمنی میں ہوا تھا جو کہ 1933 سے 1945 تک جرمن ریاست تھی جہاں بڑے پیمانے پر یہودیوں کی نسل کشی کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق شمالی جرمنی میں ایک مقامی عدالت نے ارمگارڈ فرکنر کو جرم ثابت ہونے پر دو سال کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے ملزمہ کو جیولین قانون کے تحت جرم پر سزا سنائی ہے کیو نکہ جرم کے وقت ان کی عمر صرف 18 سال تھی۔