ناشتہ میں کیلا مفید کیوں؟

   

حیدرآباد ۔ چکنائی اور پروٹین سے بھرپور ناشتہ جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور انسان کو غیر ضروری میٹھے کھانے کی خواہش سے دور رکھتا ہے۔ایک ماہر غذائیت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شائع کی ہے، جس میں وہ دن کا آغاز چائے یا کافی کے بجائے کیلے، بادام یا کشمش وغیرہ سے کرنے پر زور دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔اْنہوں نے اپنی اس ویڈیو میں بتایا کہ اگر آپ کو نظامِ ہاضمہ میں مشکلات کا سامنا ہے یا آپ کھانے کے بعد بھی تھکاوٹ اور مزید بھوک محسوس ہوتی ہے تو آپ کو اپنے دن کا آغاز کیلے سے کرنا چاہیئے لیکن اگر آپ کسی وجہ سے کیلا نہیں کھا سکتے یا کیلا پسند نہیں تو کو ئی بھی موسمی پھل کھالیں۔