ناقابل فراموش انسان مکمل ماہر : پرینکا چوپڑہ

   

نئی دہلی ۔ 2اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وجوکھوٹے کا انتقال ہندوستانی سنیما کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ فلم اداکارہ پرینکاچوپڑہ نے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ناقابل فراموش انسان اور اپنے فن کا ماہر قرار دیا ۔ وجو کھوٹے پرینکا چوپڑہ کے قومی ایوارڈ حاصل کرنے کی تقریب میں آخری بار 2016ء میں نظر آئے تھے انہیں شعلے کے اور انداز اپنا اپنا میں اپنے کرداروں کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ وہ صرف ایک افسانوی اداکار ہی نہیں بلکہ ایک ناقابل فراموش انسان اور ماہر فن تھے ۔ وجو کھوٹے کا انتقال حال ہی میں ہوا جس کا سوگ صنعت فلم سازی ہنوز منارہی ہے۔