نامراد عاشق کا محبوبہ اور اس کے بھائی پر حملہ، ایک کی موت

   

حیدرآباد : /3 ستمبر (سیاست نیوز) ایل بی نگر علاقہ میں آج شام اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نامراد عاشق اپنی معشوقہ اور اس کے بھائی پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں بھائی برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ یہ سنسنی خیز واقعہ ایل بی نگر کے آر ٹی سی کالونی میں اُس وقت پیش آیا جب رامنتاپور کا ساکن شیوا ہیومیوپتھیڈاکٹر کورس کی طالبہ سانگھوی کے مکان پہنچ کر اُس پر حملہ کردیا ۔ اپنی بہن کو حملہ آور سے بچانے کیلئے پرودھوی گوڑ عرف چنٹو نے مداخلت کی اور شیوا کا ہاتھ پکڑنے اور چاقو چھین لینے کی کوشش کی ۔ اسی دوران شیوا نے پرودھوی گوڑ پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ شیوا نے پولیس کو خودسپرد کردیا اور پولیس نے اس کے قبضہ جرم میں استعمال کئے گئے ہتھیار کو برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر ڈی سائی سری نے بتایا کہ پرودوی گوڑ کے سینے پر شیوا نے کئی ضربات لگائے جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی ۔