’نام‘ اجلاس میں پاکستان کے ذریعہ کشمیر کے حوالہ پر ہندوستان کو اعتراض

   

اقوام متحدہ ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا میں نام
(NAM)
کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کشمیر کا حوالہ دینے پر ہندوستان نے سخت اعتراض کیا ہے۔ ہندوستان کا یہ ماننا ہیکہ اس عالمی پلیٹ فارم کو ’’اپنا شخصی راگ‘‘ الاپنے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا جو خصوصی طور پر دو ممالک کا سرحدی تنازعہ ہو۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبرالدین نے اتوار کے روز نام (NAM) کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

نابالغ بچوں کے بازآباد کاری مرکز میں جھڑپیں ، کئی زخمی
سڈنی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں بچوں کی بازآباد کاری کے ایک مرکز میں مقیم بچوں کے درمیان ہوئی زبردست جھڑپ میں کئی بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سڈنی کے شمال میں واقع کریونگ نامی مقام پر فرینک بیکسٹر جووینائل جسٹس سنٹر میں رات 8:30 بجے جھڑپیں شروع ہوئیں جس میں وہاں موجود نابالغ بچوں نے ایک دوسرے کو زدوکوب کیا۔