ناچارم میں لڑکی کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ناچارم کے علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی نے خود کشی کرلی جو سرکاری ملازمت کے حصول کی تیاری میں مصروف تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ جیوتی نے کل رات پھانسی لے کر انتہائی اقدام کرلیا ۔ جیوتی ناچارم علاقہ کے ساکن نارائنا کی بیٹی تھی ۔ ایم بی اے کی تعلیم کی تکمیل کے بعد وہ ملازمت کی تلاش میں تھی اور سرکاری ملازمت کے حصول کی تیاری کررہی تھی ۔ اس دوران لڑکی کے والدین اس کی شادی کی تیاری میں جٹ گئے تھے اور گذشتہ 6 ماہ سے لڑکی کے لیے رشتہ تلاش کررہے تھے ۔ اس بات سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار لڑکی نے خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع