ناگر کرنول میں 220 جوڑے کی اجتماعی شادیاں

   

سیاست سے قطع نظر غریبوں کی خدمت کا عزم‘ رکن اسمبلی جناردھن ریڈی کا خطاب

ناگر کرنول۔ 12؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ناگر کرنول ایم ایل اے مری جناردھن ریڈی کی رہنمائی میں 220 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے گئے۔ اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی ممبران پارلیمنٹ کیشا راؤ، نما ناگیشور راؤ، گورنمنٹ وہپ گووالا بالاراجو موجود تھے۔زیڈ پی کے چیرمین شانتی کماری، کلکٹر ادے کمار، ڈی سی سی بی کے ڈائرکٹر جکا رگھونندن ریڈی، ٹی آر ایس کے ریاستی سکریٹری بیکانی سری نواس یادو، ویئر ہاؤس کارپوریشن کے چیرمین سائی چند، ٹرسٹ ڈائریکٹر وینکٹ ریڈی،مری جناردھن ریڈی کی اہلیہ جمنا رانی موجود تھیناگرکرنول میں ایم ایل اے مری جناردھن ریڈی کی قیادت میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ناگرکرنول ضلع کے مستقر پر واقع زیڈ پی ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں ترتیب دیے گئے ایک بڑے اسٹیج میں 220 جوڑوں کی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ شادیاں پچھلے چار قسطوں میں ہو چکی ہیں اور پانچویں بار دھوم سے روایتی انداز میں کی گئیں۔ان شادیوں میں ایم ایل اے مری جناردھن ریڈی اور ان کی اہلیہ جمنا رانی نے نئے جوڑوں کو آشیرواد دیا۔ ممبران پارلیمنٹ کیشا راؤ، نما ناگیشور راؤ، گورنمنٹ وہپ گووالا بالاراجو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی اور نو شادی شدہ جوڑے کو آشیرواد دیا۔شادی کی تقریب میں حلقے بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔رات کا کھانا تمام لوگوں کو پیش کیا گیا۔ شادی شدہ جوڑوں کو پہلے ہی ریشمی کپڑے، سونے کی تھالی اور میٹ دیے جا چکے ہیں۔شادی کے بعد جوڑے کو پلنگ،توشق، تکیہ، الماری، بیاگ،فیان، مکسی، کوکر،کھانا پکانے کے دوسرے برتن فراہم کیے گئے۔ شام کو نوشادی شدہ جوڑوں کو ان کے آبائی علاقوں کو ایک بڑے جلوس میں رخصت کیا گیا۔قبل ازیں ایم ایل اے نیمری جناردھن ریڈی نے اپنی تقریر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سیاست سے قطع نظر غریبوں کی خدمت کے لیے اپنے والد جنگاریڈی کے نام پر ایم جے آر ٹرسٹ قائم کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ علاقہ نقل مکانی کا گڑھ تھا۔غریب عوام پانی، بجلی یا کسی اور چیز کے لیے ممبئی ہجرت کرتے تھے۔ میں نے دیکھا ہے کہ ان غریبوں کو لڑکیوں کی شادی کے لیے جن مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اپنے گھر میں بھی اس غربت کا تجربہ کیا ہے۔ میں پہلے ہی 485 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کر چکا ہوں۔میں نئے جوڑے کو تقریباً 2 لاکھ روپے کا سامان فراہم کر رہا ہوں۔