ناگول میں ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی ناگول میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ اطلاع کے بعد پولیس ناگول نے مقام واردات پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور کلوز ٹیم کو طلب کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس کے مطابق لکشمی نرسمہا کالونی ناگول حدود کے ایک سنسان مقام پر قتل کیا گیا اور پولیس نے مقتول کی شناخت کرلی۔ ملکارجن نامی شخص کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ مقام واردات پر شراب کی بوتلیں پائی گئیں۔ ملکارجن کو دو افراد نے آج صبح اس کے مکان سے طلب کیا تھا اور ساتھ لے گئے۔ افراد خاندان نے ان دو افراد پر شبہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس سمجھتی ہے کہ مئے نوشی کے دوران ملکارجن کا قتل کیا گیا۔ پولیس ناگول نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع

ایک شخص کی مشتبہ موت
حیدرآباد۔/20مارچ، ( سیاست نیوز) ملک پیٹ حدود میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ 30 سالہ رتلاوت رمیش اپنے مکان میں مشتبہ انداز میں پھانسی پر لٹکا پایا گیا۔ رتلاوت رمیش کی موت پر اس کے رشتہ داروں نے شبہات کا اظہار کیا ہے۔ رمیش آٹو ڈرائیور تھا جو افضل نگر ملک پیٹ میں رہتا تھا۔ سال 2017 میں رمیش نے سریتا سے شادی کی تھی جو کوویڈ کے دوران فوت ہوگئی۔ رمیش نے دو ماہ قبل پریہ نامی لڑکی سے دوسری شادی کی تھی جس کا تعلق کرناٹک سے بتایا گیا ہے۔ رتلاوت رمیش کل رات مشتبہ انداز میں فوت ہوگیا۔ ع

پولیس ملک پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع