ناگی ریڈی پیٹ میں حادثہ

   

یلاریڈی /29 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ کے قریب شاہراہ پر دو دن قبل گری لاری کو نکالنے جاکر کرین بھی گر گیا ۔ ایک کرین سے لاری کو ہٹانا مشکل ہونے پر دوسرا کرین منگوالیا گیا اور دو کرین سے اٹھانے کے دوران ایک پلٹ کر گر گیا ۔ سمنٹ کا لوڈ لئے حیدرآباد سے مہاراشٹرا جارہی لاری کو گوپال پیٹ کے قریب منگل کی رات کو گر پڑی تھی۔ کلورٹ سے نیچے گری لاری کو اٹھانے دو کرین استعمال کرنے کی کوشش میں ایک کرین گر پڑا ۔ اس موقع پر قریب ٹھہرے لوگ خود سے بھاگنے پر بڑا حادثہ ٹل گیا ورنہ کرین کی زد میں آسکتے تھے ۔ کرین کے گرنے سے شاہراہ کے دونوں جانب ٹریفک نظام میں خاصا خلل پڑا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔اے ایس آئی پریا چاری نے آہستہ آہستہ ٹریفک کو بحال کروایا ۔