نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ میں دیپیکاپڈوکون اور ریتک روشن ایک ساتھ

   

آج کے ہندی سنیما میں ڈائرکٹرس اور پروڈیوسرس شائقین تک ہر بار کچھ نیا پہنچانا چاہتے ہیں۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ 90 کے دہے میں بنے والی بالی ووڈ فلموں سے الگ کانسپٹ پر مووی بن رہی ہے۔ اب خبر ہے کہ جلد ہی بڑے پردے پر رامائن فلم دیکھنے کو ملیگی جس میں دیپیکا پڈوکون اور ریتک روشن ساتھ میں دکھائی دینے والے ہیں۔ اس خبر کے بعد سے ہی فائنس میں کافی ایکسائٹمنٹ تھی نتیش تیواری نے اب ان خبروں پر اپنا خیال ظاہر کیا ہے۔ فلم کے بارے میں سوال کئے جانے پر نتیش تیواری نے ان سب خبروں کو افواہ بتایا ہے کاسٹ کے بارے میں بات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ابھی وہ فلم کے کاسٹ کے بارے میں سوچے بھی نہیں ہے۔ ابھی ان کی پوری ٹیم اسکرپٹ پر کام کررہی ہے۔ نتیش نے کا ایک بار فلم پر اسکرپٹ پر کام ہو جائے تب کاسٹ کے بارے میں سوچا جائے گا وہیں رپورٹس کی مانیں تو اس فلم کو ہندی کے علاوہ تمل اور تلگو میں بھی لانچ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اس فلم کو تین حصوں میں پراجکٹ کیا جائے گا۔ اس فلم کو نتیش تیواری اور روی اودیاور مل کر ڈائرکٹ کریں گے۔ اگر فلم میں دیپیکا اور ریتک کو کاسٹ کیا جاتا ہے تو ایسا پہلی بار ہوگا جب دیپیکا اور ریتک ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔ ریتک روشن کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں ریلیز ہوئی سوپر 30 نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔ وہیں جلد ہی ریتک فلم ’’وار‘‘ میں دکھائی دیں گے۔ وہیں دیپیکا پڈوکون جلد ہی فلم ’’چھپاک‘‘ میںدکھائی دیں گی۔ یہ فلم ایسڈ اٹیک وکٹم لکشمی اگروال کی زندگی پر بنی ہے۔