نتیش کے ساتھ ریالی کے لئے تیاری میں کشور‘ ورما پر بی جے پی کا طنز

,

   

نئی دہلی۔ جے ڈی یو کی جانب سے چہارشنبہ کے روز پرشانت کشور اور پون ورما کوہٹائے جانے کے بعد بی جے پی خوش دیکھائی دے رہی ہے۔

دہلی میں نتیش کمار اور امیت شاہ کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کرنے پر مشتمل ریالی سے ایک روز قبل یہ کاروائی انجام دی گئی ہے۔ ائی اے این ایس سے بات کرتے ہؤے امیت مالویہ نے کہاکہ ”پرشانت کشور اور پون ورما کے ساتھ جوکچھ بھی ہوا ہے وہ جے ڈی (یو) کا داخلی معاملہ ہے۔

اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ دونوں کی جانب سے کی جانے وال تنقیدوں کو جے ڈی یو کی اعلی قیادت کی جانب سے منظوری نہیں ملی ہے۔

تمام این ڈی اے کی ساتھی جب قومی معاملہ آجاتا ہے تو ایک ساتھ کھڑی ہوئی ہیں“۔ اپنے رشتوں کو آگے بڑھاتے ہوئے فبروری 2کے روز بہارکے چیف منسٹر او ریونین ہوم منسٹر دہلی میں ایک شہہ نشین پر ہوں گے۔

اسی روز دوپہر میں دونوں براری میں ایک مشترکہ ریالی بھی نکالیں گے۔ اسی روز شام4بجے کمار بی جے پی صدر جے پی نڈا کے ساتھ شہہ نشین پر ہوں گے۔

مذکورہ جے ڈی یو اور بی جے پی دہلی الیکشن ایک ساتھ لڑرہی ہے۔ اپنی بہار ساتھی کے لئے بی جے پی نے دو سیٹیں چھوڑی ہیں۔قبل ازیں ورمانے اس الائنس کے متعلق سوالات پر مشتمل ایک مکتوب لکھا اور اس کوٹوئٹر پر شیئر بھی کیاتھا جس پر بہار کے چیف منسٹر ناراض ہوگئے تھے۔

ورما نے کمار سے اس الائنس پر ”اخلاقی وضاحت“ یہ کہتے ہوئے مانگی تھی کہ کیا ان کی شہریت ترمیمی قانون کو حمایت کاسلسلہ جاری ہے۔

پرشانت کشور سی اے اے اور امکانی قومی این آرسی دونوں کے خلاف کھل کر بول رہے ہیں۔

منگل کے روز جے ڈی یو نے ان کے بغیر میٹنگ کرلی اور بعد میں کمار نے کہاکہ اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ ازاد ہے جس کو کشور نے جے ڈی یو سربراہ کا”بڑا زوال“ کہاتھا۔