بھنڈ : مدھیہ پردیش کے بھنڈ شہر کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں حاملہ خاتون کی موت کے بعد اس کے افراد خاندان نے ہنگامہ کیا۔ گھر والوں کا الزام ہے کہ حاملہ خاتون کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن آپریشن کے لیے اسپتال کے عملے نے اسے خانگی اسپتال منتقل کردیا۔ الزام ہے کہ خانگی اسپتال میں خاتون ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن میں تاخیر ہوئی جس کے باعث وہ دم توڑ گئی۔ ماں کی موت کے بعد نرسنگ ہوم کا پورا عملہ بھاگ گیا۔ سٹی کوتوالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بھنڈ اسپتال میں ڈاکٹر پینل سے حتمی ٹیسٹ کروانے کے بعد آج اسے لواحقین کے حوالے کر دیا۔