نشانہ بازی کی دنیا میں نام پیدا کرنے والی سعودی خاتون

   

ریاض : سعودی عرب کی ’’منی الخریص‘‘ اسلحے کے ذریعے نشانہ بازی کے کھیل کی تربیت کار ہیں۔ انہوں نے اس شعبے میں مردوں کی اجارہ داری کو چیلنج کرتے ہوئے اپنا مقام بنایا۔ منی نے مطلوبہ تعلیم کے حصول کے ذریعے لائسنس حاصل کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منی نے بتایا کہ ان کے لیے ہتھیار طاقت کا ایک ذریعہ ہے۔ انہیں بچپن سے ہی اس دنیا میں قدم رکھنے کی شدید خواہش تھی۔ وہ اپنے والد کے ہتھیاروں اور شکار کے حوالے سے شغف میں دلچسپی لیتی تھیں۔ منی کے والد انہیں شکار کرنے اور ہتھیاروں کے استعمال کرنے کی تربیت دے کر ماہر بنانے کے لیے کوشاں تھے۔منی کہتی ہیں کہ انہوں نے 17 برس کی عمر سے یوٹیوب کی وڈیوز کے ذریعے شوٹنگ کا کھیل اور ہتھیاروں کا کھولنا سیکھنا شروع کیا۔