نصرت جہاں‘ مامی چکربرتی ٹی ایم سی کے لوک سبھا ممبرس کی حیثیت سے حلف لیا۔

,

مغربی بنگال کے مامی چکربرتی جودھپور سے اور نصرت جہاں بشیرت سے منتخب ہوئے ہیں۔ مذکورہ دونوں نے بنگلہ میں حلف لیا اور اس کا اختتام ’وندے ماترم‘ جے ہند‘ اور ’جئے بنگلہ‘ جیسے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔

نئی دہلی۔نو منتخبہ ترنمول کانگریس کی اداکارہ سیاست داں بنی نصرت جہاں روحی اور میامی چکربرتی نے منگل کے روز 17لوک سبھا کی رکن کی حیثیت سے بنگلہ زبان میں حلف لیاہے۔

YouTube video

اس سے قبل دونوں نے حلف نہیں لیاتھا کیونکہ نصرت جہاں نے حال ہی میں بزنس مین نکھل جین سے ترکی میں شادی کے لئے گئی ہوئی تھیں او راس شادی میں شرکت کے لئے ترکی گئی مامی چکربرورتی بھی موجود نہیں تھیں۔

نصرت جہاں پارلیمنٹ میں ہاتھوں شادی کی چوڑیاں پہنی‘ سفید اور جامنی رنگ کی ساڑی پہنی ہوئی تھیں اور دونوں ہاتھ کے مہندی رنگ بھی چمک رپا تھا‘ مامی بھی ہندوستانی دیسی لباس زیب تن کئے ہوئے تھیں۔

حلف لینے کے بعد مبینہ طور پر نصرت جہاں نے کہاکہ ان کے ترجیحات میں کئی چیزیں ہیں اور وہ ایوان میں اپنے رائے دہندوں کے مسائل پر چہارشنبہ کے روز بات کریں گی۔