نظام آباد سے عازمین حج کے دوسرے قافلہ کی آج روانگی

   

نظام آباد :14؍ جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وسیم احمد خان خازن حج سوسائٹی ضلع نظام آباد کی اطلاع کے مطابق کل بتاریخ 15/جون بروزجمعرات صبح 8بجے کنگس پیالیس فنکشن ہال سے دعاؤں کے ساتھ حجاج کرام کا دوسراقافلہ روانہ ہوگا مولاناشیخ اسماعیل عارفی صدرحج سوسائٹی معتمد محمد نصیرالدین محمد افضل الدین مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء حافظ مظہر مولوی اکرام محمدصدیق عبدالباری عمران شریف ودیگر ذمہ داران نے اپیل کی کہ تمام مسلمانان نظام آباد اس مقدس سفرحج پر جانے والے حجاج کے اکرام واعزاز میں شریک ہوکر دعاؤں کے مستحق بنیں۔
کوداڑ کے سرکاری اسکولوں میں یونیفارم اور کتابوں کی تقسیم
کوداڈ 14جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کوداڈ نڈی گوڈام منڈل کے تمام سرکاری اسکولوں میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ یونیفارم کپڑے اور کتابیں کو منڈل ایڈوکیشن آفیسر کے دفتر نڈی گوڈیم منڈل مرکز میں تقسیم کی گئیں۔ اس پروگرام میں پرنسپل شوبھن بابو، اساتذہ مولانا صاحب، سی آر پی گووردھن، راما راؤ، گروسوامی، دفتری عملہ ناگاراجو، راج شیکھر، اور دیگر نے حصہ لیا۔