نظام آباد میں حضرت سید احمد حسینیؒ کا عرس شریف

   

نظام آباد :7؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کی مشہور و معروف درگاہ حضرت سید احمد حسینی کوٹ گلی کا سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقاریب کا آغاز ہوا. 6/جون بروز منگل صندل مالی بدست سجادہ نشین و صدر انتظامی کمیٹی درگاہ شریف کوٹ گلی محمد صابر علی نکالا گیا. یہ جلوس صندل مالی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا درگاہ شریف پہنچا. درگاہ حضرت سید احمد حسینی کوٹ گلی نظام آباد کے عرس مبارک میں ضلع شہر و بیرونی شہروں سے ہزاروں افراد و عقیدت مندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر انکے ہمراہ کانگریس پارٹی قائدین و قریبی رفقاء محمد عبدلقیوم قلعہ،محمد ربانی،عفان بن عبداللہ،محمد میراںدیگر موجود تھے۔
ماہانہ اصلاحی مجلس
کریم نگر /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مفتی محمد یونس القاسمی کے بموجب 8 جون بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حفیظ میں ماہانہ اصلاحی مجلس منعقد ہوگی ۔ جس میں مولانا محمد شفیع الدین ندوی نقشبندی کا تربیتی اور اصلاحی خطاب ہوگا ۔ خواتین کیلئے علحدہ نشست کا نظم رہے گا ۔ عامتہ المسمین بالخصوص وابستگان سلسلہ عالیہ مجددیہ نقشبندی سے شرکت و استفادہ کی گذارش ہے ۔