نظام حیدرآباد کے ارکان خاندان لندن کی عدالت سے دوبارہ رجوع

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے ساتویں نظام کے ارکان خاندان آج لندن ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع ہوئے اور برطانیہ کے بینک اکاؤنٹ میں موجود35 ملین پاؤنڈ رقم سے متعلق عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کیا۔ لندن کی رائل کورٹ آف جسٹس کی جانب سے گذشتہ سال سنائے گئے فیصلہ کے بعدنظام آف حیدرآباد اور حکومت ہند کے درمیان 35 ملین پاؤنڈ کی رقم تقسیم کردی گئی۔اکٹوبر 2019 کے فیصلہ میں رائل کورٹ آف جسٹس نے ریاست حیدرآباددکن کے ساتویں نظام میر عثمان علی خاں کے وزیر خزانہ کی جانب سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی رقم پر پاکستان کے دعویٰ کو مسترد کردیا تھا۔ان کے خاندان کے نجف علی خان نے 116 وارثین کی جانب سے اس فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فنڈز کی اجرائی مناسب طریقہ سے نہیں کی گئی۔ جج کی جانب سے چہارشنبہ کو کیس کی سماعت کی گئی اور جمعرات کو بھی اس کی سماعت ہوگی۔