نلگنڈہ تا دیور کنڈہ شاہراہ کا چیف منسٹر نے سنگ بنیاد رکھا

   

نلگنڈہ۔28جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نلگنڈہ کنگل منڈل مرکز مارکٹ یارڈ کے قریب نلگنڈہ تا دیورکنڈہ شاہراہ پر 13,006.27 کروڑ روپے کی لاگت سے 6,092.37 کلومیٹر طویل 441 سڑکوں کی توسیع اور مضبوطی کے لیے تعمیر کیے جانے والے HAM روڈ منصوبوں کا سنگِ بنیادرکھا اور یادگار (پائلان) کا چیف منسٹر ریونت ریڈی نے افتتاح کیا۔صدر نشین قانون ساز کونسل جی سکھیندریڈی ریاستی وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی بھٹّی وکرا مارکا اتم کمار ریڈی اے لکشمن کمار رکن پارلیمنٹ ارکان اسمبلی چیف سیکرٹری آر اینڈ بی وکاس راج ضلع کلکٹر بی چندرشیکھر و دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں ریاستی چیف منسٹر نلگنڈہ پہنچ کر ریالی کے ذریعہ ان جی کالج پہنچے اور83کروڑ روپے سے شہر کو صاف پانی کی سربراہی کے کاموں کا افتتاح کیا۔ریاستی چیف منسٹر اور وزیر کے وینکٹ ریڈی میئر بی چیتنیہ سرینواس ریڈی ڈپٹی میئر اشرف علی عامر و دیگر وزراء کا عوام کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا۔